چین 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا

بدھ 13 جون 2018 17:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چین مین لینڈ 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا ،ملک بھر کے کئی سرکاری دفاتر اور کمپنیوں نے تائیوانی نوجوانوں کیلئے سمر انٹرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان یہاں سٹیٹ کونسل برائے تائیوان امور کے ترجمان ماژیائوگوانگ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی چین کے شنگھائی سٹی اور فوجیان صوبے کی مقامی حکومتوں نے 50شعبوں جن میں تعلیم ، ملازمت ، طبی خدمات شامل ہیں میں انٹرنشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تائیوانی نوجوانوں کو اس سلسلے میں صرف قانون اور ضوابط کا امتحان پاس کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :