چین نے سب سے بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ Y-20تیارکر لیا

بدھ 13 جون 2018 17:57

چین نے سب سے بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ Y-20تیارکر لیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چین نے سب سے بڑا ٹرانسپورٹطیارہ Y-20تیار کر لیا ہے ، اس کی پہلی آزمائشی پرواز اور تربیت بھی پیپلزلبریشن آرمی ایئرفورس کے تحت مکمل ہو گئی ہے ۔شہری ہوابازی صنعتی کارپوریشن لمیٹڈ (اے وی آئی سی) نے اس کا اعلان گزشتہ روز سرکاری طور پر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سب سے بڑے طیارے میں بڑے جدید اور بھاری آلات نصب کئے گئے ہیں اور اس کا آزمائش مکمل کر لینا بڑی کامیابی ہے تاہم اس کی اہلیت میں اس وقت تک اضافہ جاری رہے گا جب تک اسے فورسز کے حوالے نہیں کیا جاتا۔ماہرین کا خیال ہے کہ حقیقی جنگ کے دوران یہ طیارہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :