چین نے کم رفتار نئی مقناطیسی ٹرین تیار کر لی

ٹرین کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ، پٹری کو چھوئے بغیرسفر کرے گی تین ڈبوں میں 500مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے،تانگ لائی شینگ

بدھ 13 جون 2018 17:56

چینگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نئی نسل کی چین میں تیار کردہ درمیانی کم رفتار مقناطیسی ٹرین کی تیاری مکمل ہو گئی ہے ، یہ ٹرین مرکزی صوبہ ہنان میں تیار کی گئی ہے ، مقناطیسی ٹرین ریلوے لائن کو چھوئے بغیر 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی، اس سلسلے کی پہلی نسل کی ٹرین کی سپیڈ100کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ مقناطیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ژوژائو کے سربراہ تانگ لائی شینگ کا کہنا ہے کہ نئی ٹرین کی اہلیت میں 30گنا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ تین ڈبوں میں 500مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلی نسل کی درمیانی کم سپیڈ مقناطیسی ٹرین صوبہ ہنان کے شہر چینگ شا میں مئی 2016میں تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کیا گیا تھا ۔اس گاڑی نے 1.7ملین کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے جبکہ اس سے تقریباً60لاکھ مسافروں نے سفر کا لطف اٹھایا ہے ۔ یہ نئی مقناطیسی ٹرین مرکزی اور سیٹلائٹ شہروں کے درمیان سفر کے لئے انتہائی موزوں ہے جبکہ پرانی ٹرین صرف شہر کے اندر ہی زیادہ موزوں تھی ۔ مقناطیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ژوژائو کے سربراہ تانگ لائی شینگ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ جدید مقناطیسی ماڈل تیار کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں جس کی سپیڈ200کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :