الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے اہم اجلاس( کل ) ہو گا

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں نئے تعینات چیف سیکریٹریز اور آئی جی اجلاس میں طلب ،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا

بدھ 13 جون 2018 17:56

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی  انتظامات کے حوالے  اہم اجلاس( ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے اہم اجلاس( کل ) ہو گا ،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز اجلاس میں طلب کرلیا ،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ( آج) ہو گا ،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا ،جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے امور طے کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز اجلاس میں طلب کرلیا ہے ۔