پی ٹی آئی نے وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی فوری تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
انتخابات کی صحت و ساکھ کیلئے کمیشن وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ/ہوم سیکرٹریز کے فوری تبادلوں کیلئے کارروائی کرے،انتظامی، عدالتی اور ادارہ جاتی نظام کو نون لیگ کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کئے بغیر ساکھ کے حامل انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات کی چوری کا بھی فوری نوٹس لے،ہے، پی ٹی آئی کا خط
بدھ 13 جون 2018 17:56
(جاری ہے)
انہوں خط میں کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے۔
تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشاء کی علمبردار ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ سلطانئی جمہور کیلئے مؤثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں۔انتخابات کے انعقاد کے دیگر لوازمات سے کہیں بڑھ کر لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے والی مشینری (نوکر شاہی) کی تطہیر کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی کے بعد چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے۔تاہم محض یہ تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کیلئے کافی نہیں۔انتخابات کی صحت و ساکھ کیلئے کمیشن وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ/ہوم سیکرٹریز کے فوری تبادلوں کیلئے کارروائی کرے۔ عمدہ ترین ساکھ، تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افسران لگائے جائیں۔اسکے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان نادرا سے حساس معلومات کی چوری کا بھی فوری نوٹس لے۔کمیشن سابق وفاقی وزیر داخلہ کے معتمد خاص برگیڈئیر صدیق کے نادرا میں متعین "کاظم" نامی صاحبزادے کے اس میں کردار کی پڑتال کریً۔کمیشن چیئرمین نادراکو منصب سے الگ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔ الیکشن کمیشن سابق حکومت اور بعض حکومتی اداروں کے سربراہان کے مابین تشویشناک گٹھ جوڑ کا بھی سراغ لگائے۔انتظامی، عدالتی اور ادارہ جاتی نظام کو نون لیگ کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کئے بغیر ساکھ کے حامل انتخابات ممکن نہیں۔ان آلائشوں سے وطن عزیز پر چھائے بحرانوں کے بادل چھٹنے کی بجائے مزید گہرے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.