صدر نیشنل بنک نے نیب رویے کیخلاف چئیرمین نیب کو دی گئی درخواست کی کاپی احتساب عدالت میں پیش کردی

ْسعید احمد کی طرف سے نیب ٹیم کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی یو ایس بی بھی عدالت میں پیش

بدھ 13 جون 2018 17:56

صدر نیشنل بنک نے نیب رویے کیخلاف چئیرمین نیب کو  دی گئی درخواست کی کاپی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) صدر نیشنل بنک سعید احمد نے نیب رویے کے خلاف چئیرمین نیب کو کی گئی درخواست کی کاپی احتساب عدالت میں بھی پیش کردی ،سعید احمد کی طرف سے نیب ٹیم کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز سعید احمد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، سعید احمد کے مطابق جب چھاپہ مارا گیا اس وقت وہ نیشنل بنک کے گیسٹ ہاس میں سو رہا تھے۔

(جاری ہے)

نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس مسلح افراد کے ساتھ بیڈروم میں داخل ہو گئے، نیب ٹیم نے بتایا کہ انہیں کچھ کاغذات کی تلاش ہے، نیب ٹیم کی جانب سے کوئی سرچ وارنٹ نہیں دکھائے گئے،نیب ٹیم نے میرے الماریوں میں لگے کپڑوں تک کی تلاشی لی، لیپ ٹاپ اور مختلف بیگ بھی چیک کیے گئے۔تلاشی کا یہ تکلیف دہ عمل تیس منٹ تک جاری رہا،نیب افسران سے کہا اللہ کا خوف کریں بلاوجہ تکلیف نہ پہنچائیں، نیب ٹیم میرے سٹاف کے سامنے خود کو میرا دوست ظاہر کر کے گھر میں داخل ہوئی، میرا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، نیب ٹیم کا مقصد مجھے ذہنی اذیت دینا تھا، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :