پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بارے تاثر تبدیل ہونا چاہیے،نگران وزیراعظم

جسٹس(ر)ناصر الملک دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی نگران وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 13 جون 2018 17:56

پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بارے تاثر تبدیل ہونا چاہیے،نگران وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تاثر کو تبدیل ہونا چاہیے جبکہ جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی۔ تاکاشی کورائی نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تاثر کو تبدیل ہونا چاہیے۔