پردیسیوں کیلئےعیدالفطرکی خوشیاں آبائی گھروں میں منانامحال ہوگیا

بس مالکان نےپردیسی مسافروں سےاوورچارجنگ شروع کردی،موٹروے پولیس نے287بسوں اور116ویگنوں کا چالان کردیا،اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کی 15پرشکایت کی جائے،فوری کاروائی کی جائے گی،ایس پی ٹریفک آصف صدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 17:36

پردیسیوں کیلئےعیدالفطرکی خوشیاں آبائی گھروں میں منانامحال ہوگیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون 2018ء) : ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی پردیسیوں کیلئے اپنے گھروں کوجانا مشکل ہوگیا، بس مالکان نے دوسرے شہروں میں جانے والے پردیسی مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنا شروع کردیے،زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی دوسرے شہروں میں جانے والے مشافروں کا بس اڈوں اور ویگن اسٹاپس پر رش بڑھ گیا ہے۔

مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بسوں اور ویگنوں کے مالکان نے بھی من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔ایک شہرسے دوسرے شہر جانے والی بسوں نے پورا کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے ۔بس کنڈیکٹروں کی طرف سے واضح کہا جاتا ہے کہ راستے میں جہاں مرضی اتر جائیں کرایہ ڈبل لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بس کنڈیکٹروں کی جانب سے دوگنا کرائے وسول کرنے سے پردیسیوں کے عید منانے کی خوشیاں مانند پڑگئی ہیں۔

ایسے افراد جو محنت مزدوری کیلئے لاہور کا رخ کرتے ہیں۔ اور پھر جب وہ عید کے موقع پرچار پیسے کما کراپنے گھروں کوجاتے ہیں توراستے میں ہربند ہ لوٹ مار کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔پہلے رکشے اور ویگن والوں کوزیادہ کرایہ دوپھر بس اور لاری اڈے پردوگنا کرائے دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیراکوٹ میں شہریوں نے زائد کرائے وصول کرنے کی شکایت کی۔شہریوں کی شکایت پرانچارج شیراکوٹ نے فوری کرایہ واپس کروا دیا۔

ایس پی ٹریفک پولیس آصف صدیق کا کہنا ہے کہ پردیسیوں کو گھروں جاتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے پر15پر شکایت درج کروائی جائے۔انہوں نے کہاکہ شہرکے داخلی ، خارجی راستوں پراضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کردیے گئے ہیں۔اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس نے اورچارجنگ اور اورلوڈنگ کرنے پر287بسوں اور 116ویگنوں کا چالان کردیا۔