تیونس، عوام کا اماراتی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

بدھ 13 جون 2018 17:32

تیونیسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) تیونس کی عوام نے اماراتی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیونس میں کودتا کرنے کا راز فاش ہونے کے بعد تیونس کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انھوں نے تیونس میں امارات کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیونس میں کودتا کرنے کا راز فاش ہونے کے بعد تیونس کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انھوں نے تیونس میں امارات کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تیونس میں امارات کے خلاف بڑا مظآہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین میں تیونس کے امور میں متحدہ عرب امارات کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے تیونس میں امارات کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :