مقبوضہ بیت المقدس، مسجد الاقصیٰ کے تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم

تاریخی قبرستان کے 40فیصد رقبے پر اسرائیل پارک بنانے کا خواہشمند

بدھ 13 جون 2018 17:32

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ،اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے 40فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے۔غیر ملکی ذرائع نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے 40فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے،اسرائیل عالمی مخالفت کے باجود مسلسل فلسطینیوں کے درخت اور فصلیں کاٹ کر اس پر قبضہ کررہاہے جبکہ فلسطینیوں کے گھراور سکول منہدم کرکے یہودی آبادکاروں کو آباد کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب حکمراں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلیم ظالم پر خاموش متاشائی بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :