Live Updates

شہباز شریف دوسروں سے سوال پوچھنے سے پہلے خود عوام کو جواب دیں کہ کتنی منی لانڈرنگ کی،حلیم عادل شیخ

بدھ 13 جون 2018 17:19

شہباز شریف دوسروں سے سوال پوچھنے سے پہلے خود عوام کو جواب دیں کہ کتنی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر و امیدوار برائے پی ایس 99حلیم عادل شیخ نے حلقہ کے مختلف علاقوں کو دورے کئے عوام سے ملاقاتین کی بڑی تعداد میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے معززین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ایوب گوٹھ کے علاقے میں شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے الیکشن کو بائے پاس کرنا چاہتے ہیں ، نگران حکومت میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری کر کے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام اب کی باتوں میں نہیں آئی گے عوام نے زرداری مافیہ جیسوکو مکمل رد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا شہباز شریف عمران خان سے سوال پوچھنے سے پہلے خود بتائیں کہ گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کا کیا حال بنایا ہے کہ کتنے پئسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون الممالک بھجوائے ہیں، شہباز شریف اتنی شوباز ہیں کہ ایک ہی اسپتال کا تین بار افتتاح کر چکے ہیں انہوں نے کہا پنجاب کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں جنوبی پنجاب سے غربت کی وجہ سے لاکھوں خاندان کراچی میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں جو اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں جھونپڑیوں میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے کہا اس بار پی ٹی آئی ایسا کر کے دکھائی گی جو آج سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا ہم ایسا نظام لائیں گے جس سے ملک ترقی کرے گا، پی ایس 99سے منتخب ہونے وامیدواروں نے حلقہ کی عوام کو پانی کی بوند تک مہیا نہیں کی ہے، نہ سڑکیں نہ ڈریننج سسٹم ہے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اسپتال بند ہیں، اسکول ہیں تو سہولیات نہیں ہے عوام پریشانی کی عالم میں ہے، انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں چلے گا حلقہ کی عوام اس بار ہمیں بھی آزمائے ہم اس حلقہ کہ ایک آئیڈیل حلقہ بنا کر دکھائیں گے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات