کراچی ،رینجرز کی لیاری کے نزدیک کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کاانڈین گٹکا برآمد

بدھ 13 جون 2018 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ماڑی پور روڈ پر لیاری کے نزدیک اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق انڈین گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان مختلف راستوں سے بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپاکر کرچی لایا جاتا ہے ۔قبضے میں لیے گئے گٹکے کی مقدار تقریباً 5ہزار کلوگرام ہے جس کی مالیت 60سے 65لاکھ روپے ہے ۔یہ گٹکا 5سوزوکی گاڑیوں میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے جوڑیا بازار اولڈ سٹی ایریا کھارادر لے جایا جارہا تھا جسے قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔