بلاول بھٹوزرداری پارٹی کی قیادت اور پارٹی امور چلانے کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی زمین داری کے علاوہ ماہی پروری میں بھی دلچسپی لیتے ہیں ، چینی کی صنعت سے بھی جڑے ہوئے ہیں، کاغذات نامزدگی میں تفصیلات

بدھ 13 جون 2018 17:17

بلاول بھٹوزرداری پارٹی کی قیادت اور پارٹی امور چلانے کے علاوہ زمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پارٹی کی قیادت اور پارٹی امور چلانے کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں جبکہ فشنگ اور شوگر انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں بتائی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زمین داری کے علاقہ ماہی پروری میں بھی دلچسپی لیتے ہیں اور چینی کی صنعت سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے زیر تصرف رقبے پر مختلف اجناس اگاتے ہیں۔