اسٹیٹ بینک کی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں

اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو277 نادہندہ امیدواروں کی لسٹ بھجوا دی، فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276ملین واجب الاادا ہیں،فہمیدہ نےشوگرملزکیلئے504ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 16:54

اسٹیٹ بینک کی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون 2018ء) : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں 277امیدوارنادہندہ قرار پائے ہیں۔ ان امیدواروں میں پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔فہمیدہ مرزا نے عام انتخابات 2018ء کیلئے پیرپگاڑا کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فورم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276ملین واجب الاادا ہیں۔

فہمیدہ مرزا نے اپنی شوگر ملز کیلئے504ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔اسی طرح مزید نادہندگان میں نوازش علی 10ملین اور مختاراحمد خان 307ملین کے بینک ڈیفالٹرزہیں۔ جبکہ غلام مصطفی میرانی 2ملین روپے، غلام دستگیر74ملین، کنیز فاطمہ 2ملین روپے اور نیلم ارشاد 46ملین کی نادہندہ نکلی ہیں۔الیکشن کمیشن نادہندگان کے الیکشن لڑنے پرپابندی عائد کرسکتا ہے۔

واضح رہے پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کے قیادت کے ساتھ شدید تحفظات رکھنے کی بنیاد پراپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پیپلزپارٹی عوام کی ترجمانی کرنے والی پیپلزپارٹی نہیں ہے۔ انہوں نے پیرپگاڑا کے جی ڈی اے الائنس سے الیکشن لڑنے کیلئے بدین میں انتخابی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

مزید برآں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جس میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے5ہزار473 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کیلئے1400، خیبرپختونخواہ اسمبلی کیلئے 1920 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کیلئے6 ہزار 747 امیدواروں اور سندھ اسمبلی کیلئے 3 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلئے 13ہزار 693 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے436 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک ہزار 255 کاغذات موصول ہوئے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے154 اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے 471 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔