طلبااور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

بدھ 13 جون 2018 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) صفہ اکیڈمی‘ والٹن روڈ‘لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نیووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ شاد مان‘لاہور‘پنجاب ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کونسل‘ نیلم بلاک علامہ اقبال ٹائون‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد97تھی۔