قلات ،گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 13 جون 2018 16:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) قلات علاقے رودینجو میں پک اپ گاڑی الٹ جانے سے ڈرائیور جاںبحق ہو گیا لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات سے پچاس کلومیٹر دور رودینجو کے قریب قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی پل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پک اپ کا ڈرائیور محمد بلال سکنہ ماراپ موقع پر جاںبحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی قلات لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا لیویز مزید تفتیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :