بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے
تازہ ترین : 1

بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے ،ذرائع کے مطابق گذشتہ روز حلف لینے والی کابینہ کے وزرا ء کو مختلف محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے عنایت کاسی ایڈوکیٹ کو محکمہ داخلہ ،امام بخش بلوچ کومحکمہ خزانہ ،عبدالسلام کو محکمہ خوراک مین اینڈ لیبر پاور،آغا عمر بنگلزئی کو قانون و پارلیمانی امور اورسپورٹس ،کلچر ،فیض کاکڑ کو محکمہ صحت اور انوائرمنٹ،میر نوید کلمتی کو پی ایچ ای اور بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی ،فرزانہ بلوچ کو سماجی بہود ،بہبود آبادی و اقلیتی امور اور وومن ڈوپلیمنٹ کے محکمے ،منظور حسین قزلباش کو لوکل گورنمنٹ، خرم شہزاد کو محکمہ ا طلاعات ،حافظ خلیل احمد محکمہ زکوة حج و اوقاف کے قلمدان سونپے گئے ہیں، وزراء نے سول سیکرٹریٹ میں دفاتر ملنے کے بعد باقاعدہ طور پر کام شروع کریں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 16:55:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :