لاہور میں دو خطرناک قیدی حوالات کی دیوار توڑ کر فرار

غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار کو حکام نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

بدھ 13 جون 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) لاہور کے لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے،غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار کو حکام نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور کے لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے،ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزمان عثمان عرف سونی اور قربان کو دو روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

سٹی ڈویژن کی حوالات کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا تھا اس لیے دونوں ملزمان کو لوئر مال پولیس اسٹیشن کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔تاہم دونوں ملزمان پولیس تہہ خانے کی لیٹرین کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے تہہ خانے کی دیوار پائپ کی مدد سے توڑی۔غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار مدثر کو حکام نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :