Live Updates

نوازشریف ،مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے،کلثوم نواز کی عیادت کرینگے

بدھ 13 جون 2018 16:42

نوازشریف ،مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے،کلثوم نواز کی عیادت کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل (جمعرات ) لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ کل ( جمعرات ) صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لیے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی۔

جس پر ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کو این اے 127 کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کل ( جمعرات ) صبح لندن روانہ ہوں گے جس کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات