70 سالوں سے بغیر کچھ کھائے پیے زندگی گزارنے والے شخص نے سائینسدانوں کو بھی حیران کر دیا

7 دہائیوں سے ہوا کے زور پر زندہ رہنے والے شخص کا خیال ہے کہ وہ غور و فکر کرتے ہیں اور یہی وہ طاقت ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر کچھ کھائے پیے بغیر زندہ رہ رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 16:28

70 سالوں سے بغیر کچھ کھائے پیے زندگی گزارنے والے شخص نے سائینسدانوں ..
بھارت (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔13 جون 2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں ایک 88 سالہ شخص صرف ہوا پر زندہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لوگ اس معمر شخص کو "breatharian" کہہ کر بلاتے ہیں جس کا مطلب ہے صرف ہوا کے زور پر زندہ رہنے والا انسان ۔88 سالہ پرالد جانی گجرات کے ایک گاؤں میں رہتا ہے۔جو یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ سات دہائیوں سے بغیر کچھ کھائے پیے زندگی بسر کر رہا ہے۔

یہ لال رنگ کا لباس پہنتا ہے اور متاجی کے طور پر جانا جاتا ہے۔کئی سالوں سے بغیر کچھ کھائے پئیے بغیر بھی یہ شخص  ایک زبردست اور صحت سے بھر پور زندگی گزار رہا ہے۔ پرالد جانی کے طرز زندگی نے بڑے بڑے سائیندانوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔وہ پرالد جانی نامی شخص کے زندگی گزارنے کے طریقے پر حیران ہیں۔کئی سالوں سے بغیر کچھ کھائے پیے زندگی گزارنے والے اس شخص پر کئی طبی امتحان بھی کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

. جن سائنسدانوں نے پرالد جانی پر مطالعہ کیا ان میں ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالمالک بھی تھے.لیکن کوئی بھی سائینسدان پرالد جانی کی طرز زندگی کی وضاحت کرنے سے قاصر رہا۔2010ء میں دفاعی انسٹی ٹیوٹ آف فزولوجی اینڈ الائیڈ سائنسز (ڈی آئی پی اے) اور دفاع ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے پرالد جانی پر ایک مشاہداتی مطالعہ کیا گیا۔

اور پرالد جانی کا 15روز تک سخت مشاہدہ کیا گیا،اور اس کے ایک سرے،ایم آر آئی جب کہ الٹرا ساؤنڈ بھی کیے گئے۔اییوڈیوڈ کلینک، بائیو کیمیکل، ریڈیولوجی اور دیگر متعلقہ ٹیسٹ بھی منعقد کیے گئے۔اور ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد یہ حل نکالا گیا کہ مسٹر جانی کی سیرم لیپتین اور Ghrelin کی سطح سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر  جانی کے اندر بھوک لگنے اور پیاس لگنے کے حوالے سے ایک خاص حد تک مطابقت موجود ہے۔ جب کہ متاجی کا خیال ہے کہ وہ غور و فکر کرتے ہیں اور یہی وہ طاقت ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر کچھ کھائے پیے بغیر زندہ رہ رہے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر بااثر سیاسی رہنماؤں نے اپنی برکتوں کو تلاش کرنے کے لئے متاجی سے  آشرم میں ملاقات کی ہے.