نوید جان بلوچ کی بلوچستان نگراں کابینہ میں شمولیت پریو بی جی رہنمائوں کی مبارکباد

بدھ 13 جون 2018 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر نوید جان بلوچ(نوید کلمتی) کی نگراں بلوچستان کابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہار کا اظہارکیا ہے ۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سینیٹرعبدالحسیب خان،سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،مرزااختیار بیگ، عبدالسمیع خان،ممتاز شیخ، حنیف گوہر نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرنویدجان بلوچ کو نگراں حکومت بلوچستان میں بطوروزیر کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نوید جان بلوچ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پنجاب کے بعد بلوچستان کابینہ میں بھی بزنس کمیونٹی کو نمائندگی دی گئی ہے جس کیلئے ہم نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوید جان بلوچ نوجوان بزنس لیڈر کی حیثیت سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں اورقوی امید ہے کہ وہ نگراں وزیر کی حیثیت سے صوبے کے تجارتی وصنعتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے اقدامات کرینگے۔