Live Updates

این اے 54 سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

الیکشن کمیشن کی جانب سے آپ کا آن لائن ڈیٹا موصول نہیں ہوا ،ْآن لائن ڈیٹا ملنے پر آپ کو کل آگاہ کردیا جائیگا ،ْآر او

بدھ 13 جون 2018 16:21

این اے 54 سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) این اے 54 سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق این ای54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ آر او نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آپ کا آن لائن ڈیٹا موصول نہیں ہوا ،ْآن لائن ڈیٹا ملنے پر آپ کو (آج) جمعرات کو آگاہ کردیا جائیگا ،ْاسدعمر نے کہا کہ امیدواروں کی آن لائن اسکروٹنی الیکشن کمیشن کا اچھا اقدام ہے ،ْسب سے مشکل سوال ہے آپ گزشتہ 3 سال سے کہاں کہاں گئی ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی امیدوار سے سوال کیا کہ آپ کے پاس دہری شہریت ہی اس پر اسدعمر نے کہا کہ دہری شہریت نہیں ہے نہ کبھی طویل مدتی ویزے کیلئے درخواست دی۔

(جاری ہے)

آراو نے سوال کیا کہ آپ کے اثاثوں کا مالک کون ہی ،اسد عمر نے کہا کہ کچھ اثاثے میرے اور کچھ میری اہلیہ کے نام پر ہیں۔ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ آپ پر کوئی کریمنل کیس تو نہیں اس پر اسد عمر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میرے خلاف کہاں کہاں کیس چل رہے ہوں گے، میرے علم میں صرف ایک مقدمہ ہے جو چل رہا ہے،نادرا اور وزارت داخلہ کو ایسا طریقہ کار بنانا چاہیے جس سے مقدمات کی تفصیل پتا چل سکے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کا معاملہ بہت پرانا ہے ،عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا ،کلیئر ہو چکا ،عمران خان پر کیے گئے اعتراض پر کوئی پریشانی کی بات نہیں ، انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے ، شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گئی ہے ،ْانہوں نے کہا کہ شیخ صاحب پنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات