Live Updates

کم از کم تو عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو،

مفت بری کی بھی انتہاء ہے،خواجہ محمد آصف کی عمران خان پر شدید تنقید

بدھ 13 جون 2018 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر ایک بار پھر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم تو عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو، مفت بری کی بھی انتہاء ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ خرچے واسطے بندہ وی ای سی ایل سے فارغ کروا کے ، انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ ’’انی وڈی چول وی شائد ہی کوئی اور ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے چارٹر طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چارٹر طیارے کا کرایہ فی گھنٹہ 8 لاکھ روپے بنتا ہے اور عمران خان کے دوست نے عمرے کی ادائیگی کیلئے طیارے کا کرایہ ایک کروڑ سے زائد ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات