فلسطین، عید الفطر کے موقع پر مظاہروں پر پابندی ،محمود العباس

بدھ 13 جون 2018 16:19

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) فلسطینی انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر مظاہروں پر پابندی لگا دی ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق فلسطینی انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ، صدر محمود عباس نے ایک اعلامیئے میں حکم صادر کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اظہار آزادی اور حقوق کے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے مگر موجودہ حالات میں حکومت ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جو کہ معمولات زندگی کو متاثر کرے۔

یاد رہے کہ محمود عباس نے 19 مارچ کے اپنے خطاب کے دوران غزہ سے متعلق قانونی اور مالی فیصلے لینے کا اعلان کیا تھا ۔ غزہ کے سرکاری ملازمین کی تقریبا 1 سال سے تنخواہوں میں 30 تا 50 فیصد کٹوتی ہو رہی ہے حتی انہیں گزشتہ مہینے کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :