Live Updates

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پو وائرل ہو گئی

اداکارہ نور کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات ہوئی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 15:53

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ لی گئی تصویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا اور رمضان المبارک کی 27ویں شب بھی سعودی عرب میں گزاری تھی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔

اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔۔پاکستانی فلم سٹار نورنے عمرے کی ادائیگی کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اداکارہ نور اور بشری بی بی کی تصویر بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اس موقع پر فلم سٹار نور کا کہنا تھا کہ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔

میری ملاقات بشری بی بی سے ہوئی۔ میری نئی شادی سے متعلق میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔ دو روز قبل عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔۔عمران خان نے رمضان کی 27 ویں شب بھی سعودی عرب میں گزاری تھی۔۔عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آ گئے تھے۔عمران خان کی اہلیہ ایک با پردہ خاتون ہیں اور انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی سفید رنگ کا عبایا زیب تن کیا ہو تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات