جمعہ کی عید۔۔۔محکمہ موسمیات کا یو ٹرن،30روزے ہونے کا اعلان کرنے کے بعد اب کیاکہہ دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 15:41

جمعہ کی عید۔۔۔محکمہ موسمیات کا یو ٹرن،30روزے ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون 2018ء) : محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں،کچھ دیربعد آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،جس پروزارت مذہبی کا کہنا ہے کہ روزے 29ہوں یا 30ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں پورے مذہبی جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چاند رات کا نظارہ دیکھنے اورچاند کو شاپنگ کرنے کے دلدادہ لوگ ابھی بھی یہاں موجود ہیں۔

دوسری جانب شوال کے چاند سے متعلق تاحال متضاد اطلات ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسرے شہروں میں جانے والے لوگوں کوعیدالفطرکی چاند رات کا شدت سے انتظار ہے۔تاکہ چاند رات کومنانے کے ساتھ شاپنگ کرنے کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے۔ محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔29رمضان المبارک کوچاند نظرآنے یا نظر نہ آنے سے متعلق متضاد اطلاعات بھجوا دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پہلے وزارت مذہبی امور کوبتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں۔کچھ دیربعدوزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روزے 29ہوں یا 30ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حتمی فیصلہ کل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔