اسرائیل کی حمایت پر جوہانسبرگ انتظامیہ نے کونسل کی خاتون ر کن کی رکنیت معطل کردی

بدھ 13 جون 2018 15:39

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر ’جوہانسبرگ‘ کی انتظامیہ نے کونسل کی ایک سرکردہ خاتون رکن کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت پر سخت ایکشن لیا ہے اور اس کی بلدیاتی کونسل کی رکنیت معطل کردی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جوہانسبرگ بلدیاتی کونسل کی رکن مفوفالاٹزی نے ایک بیان میں اسرائیل کی حمایت کی اور ’جوہانسبرگ‘ کو اسرائیل کا دوست شہر قرار دیا۔

ایک انٹرویو میں فالاٹزی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں کھل کر اسرائیل سے اپنی دوستی کا اظہار کروں۔ میں جوہانسبرگ کو اسرائیل کا دوست شہر قرار دیتی ہوں۔مفوفا لاٹزی کے بیان پر شہر کے میئر ویرمن ماشابا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی بلدیاتی کونسل کی رکنیت معطل کردی اور اسے حاصل تمام مراعات بند کردی ہیں۔