سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے
نوازشریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ عیدالفطرمنائیں گے،نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 15:20
(جاری ہے)
ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہبازپی آئی اے کی پرواز 575 میں لندن روانہ ہوں گے۔سلمان شہبازکے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی لندن میں عید منائیں گے۔ دوسری جانب ہربار کی طرح اس بار بھی نوازشریف کی لندن روانگی کے ساتھ ہی افواہیں گردش کرہی ہیں کہ نوازشریف کی ڈیل ہوگئی ہے۔ جس کے باعث نوازشریف پراب ہاتھ نرم رکھا جارہا ہے۔ نوازشریف کو ڈیل کے تحت ہی لندن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کیخلاف میڈیا پرپروپیگنڈا کرنے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے۔ چونکہ نوازشریف اور ان کے درمیان این آراو دستخط ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہلی کے بعد جب بھی لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے گئے ان کے بارے یہی افواہیں پھیلائی گئیں کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔ جبکہ نوازشریف نے وطن واپس پہنچ کرہربار ان افواہوں اور افواہیں پھیلانے کو شرمندہ کردیا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.