Live Updates

عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا، اسد عمر

بدھ 13 جون 2018 15:34

عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا، عمران خان پر کئے گئے اعتراض پر کوئی پریشانی کی بات نہیں، شیخ صاحب پنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کا معاملہ بہت پرانا ہے، عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا ہے، عمران خان پر کئے گئے اعتراض پر کوئی پریشانی کی بات نہیں، شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے، شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، شیخ صاحب پنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن امیدواروں کی جلد تصدیق کا عمل مکمل کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات