عام لوگ اتحاد پارٹی چیئرمین شپ کیس،

الیکشن کمیشن نے فیصلہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے حق میں دیدیا جسٹس (ر) وجیہہ الدین اب عام لوگ اتحاد پارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے

بدھ 13 جون 2018 15:34

عام لوگ اتحاد پارٹی چیئرمین شپ کیس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق کیس کا فیصلہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے حق میں دے دیا،جسٹس (ر) وجیہہ الدین اب عام لوگ اتحاد پارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن میں عام لو گ اتحادپارٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق کیس کی سماعت چار رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران جسٹس (ر) وجیہہ الدین الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ، ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا ظفر عزیز ابھی بھی پارٹی کے چیئرمین ہیں، جس پر جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ کبھی بھی پارٹی چیئرمین نہیں رہا ،اس نے دو ہزار پارٹی ممبران کی فہرست بھی جمع نہیں کرائی جبکہ ہم نے وہ فہرست جمع کرادی ہے ہم نے عام انتخابات کے لئے امیدوار بھی کھڑے کئے ہیں ، آپ نے فاروق ستار کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کی تشریح کی ، آپ ہمارے آئین کو بھی دیکھیں، الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی درخواست منظور کر لی ، جس کے بعد اب جسٹس (ر) وجیہہ الدین عام لوگ اتحاد پارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہو ں گے ۔