چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 13 جون 2018 15:34

چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین س (ر)جاوید اقبال نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آ ئو ٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے 7 جون کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو منصوبیمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔