پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کل شروع ہو نگے

بدھ 13 جون 2018 15:34

پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم اور پچیسواں کھون مینگ برآمدات و درآمدات کے میلے چین کے جنوبی شہر کھون مینگ میں کل جمعرات سے شروع ہو نگے ، ایوینٹس 20 جون تک جاری رہیں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پانچویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم اور پچیسواں کھون مینگ برآمدات و درآمدات کے میلے چین کے جنوبی شہر کھون مینگ میں (آج) جمعرات سے شروع ہو نگے۔

ایکسپو میں کل ستاسی ممالک ، علاقے اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ موجودہ ایکسپو کے دو کنٹری آف آنر ہیں یعنی افغانستان اور میانمار۔جنوبی ایشیا سے پانچ سو چھبیس، جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ سو تیرہ صنعتی و کاروباری ادارے موجودہ ایکسپو میں شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق ایکسپو کے دوران پہلا چین جنوبی ایشیا تعاون فورم بھی منعقد ہوگا جس کا موضوع ہوگا جنوبی ایشیا کے تعاون کی مضبوطی اور علاقائی اشتراک کا فروغ۔فورم کا مقصد چین اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے درمیان پالیسی سازی، اقتصادی و تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلوں کا نیا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔یہ چین اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا سرکاری تعاون کا نظام ہوگا۔