تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جا ئے،جرمن موقف

ویانا کو یونین کی بیرونی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے تیز رفتار فیصلے کرنا ہوں،انجیلا میرکل

بدھ 13 جون 2018 15:27

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جا ئے، ویانا کو یونین کی بیرونی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے تیز رفتار فیصلے کرنا ہوں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے اس موقف کا دفاع کیا ہے کہ تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو ہی ساری ذمے داری نہیں اٹھانا چاہیے، جہاں مہاجرین پہنچتے ہیں۔ جرمن حکومت میں شامل میرکل کی اتحادی چھوٹی قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے منصوبوں کے مطابق مستقبل میں پناہ کے متلاشی لیکن پہلے سے رجسٹرڈ تارکین وطن کا جرمنی کی قومی سرحدوں سے ہی واپس بھیجا جانا ممکن ہونا چاہیے۔ آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرس کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد میرکل نے کہا کہ ویانا کو یونین کی بیرونی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے تیز رفتار فیصلے کرنا ہوں گے۔ یکم جولائی سے چھ ماہ کے لیے یونین کا صدر ملک آسٹریا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :