بی جے پی کے رہنما نے پاکستان کے خلاف زہر اُگل دیا، ویڈیو وائرل

پاکستان نے بھارت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ، پاکستان قابل اعتبار نہیں ہے۔ بی جے پی رہنما

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جون 2018 14:55

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : پاکستان بھارت کی طرف کتنی ہی مرتبہ دوستی کا ہاتھ کیوں نہ بڑھا لے ، بھارت نے ہمیشہ ہی پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور روایتی دشمن سوچ کا ہی مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت کے کئی افسران نے بارہا پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی اور اپنے بیانات میں پاکستان کو دھمکایا بھی ، یہی نہیں بھارت گذشتہ کافہ عرصہ سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھی کرتا آ رہا ہے جس سے پاکستان کی شہری آبادی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس سب کے باوجود بھی بھارتی جنتیہ پارٹی کے ایک رہنما نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر روندر رعنہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں روندر نے کہا کہ پاکستان شیاطین کی ایک قوم ہے،کوئی بھی پاکستان پر اعتبار نہیں کر سکتا۔

اپنی اس ویڈیو میں روندر نے کہا کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جموں میں موجود چملیان سیکٹر کی ایک پوسٹ پر فائرنگ کی اور ہمارے چار جوانوں کو مار دیا۔ پاکستان قابل اعتبار نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بھی بغاوت اور غداری کے کئی واقعات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے چار جوانوں کو مارنے پر پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس ویڈیو میں روندر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او اور سیکٹوریل آفیسرز مسلسل اپنی گولیوں سے بھارتی جوانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ہم سرحد پر امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے، ہمارے جوانوں نے پہلے بھی پاکستان کے اندر گھُس کر اسٹرائیک کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پاکستان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی بھارتی آرمی کی طاقت اور بہادری کے قصے یاد رکھیں گی۔

ہمارے جوانوں کو مارنا ناقابل معافی جُرم ہے جس کے لیے ہم پاکستان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنی گیدڑ بھبکیوں کو جاری رکھتے ہوئے روندر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں ایک اور سرجیل اسٹرائیک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بی جے پی رہنما کی اس ویڈیو کو مضحکہ خیز تبصرے سامنے آ رہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ، بھارت ہمیشہ ہی اس طرح کے بھونڈے دعوے کرتا ہے اور ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ روندر رعنہ کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: