Live Updates

عمران خان جب مدینہ اترے تو انہوں نے احرام نہیں باندھ رکھا تھا

پاکستان سے ڈائریکٹ جدہ جانا ہو تو احرام باندھتے ہیں اگر مدینہ منورہ جانا ہو تو احرام باندھنا ضروری نہیں،نہال ہاشمی کے بے تکے اعتراض پر اینکر عمران خان کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 14:54

عمران خان جب مدینہ اترے تو انہوں نے احرام نہیں باندھ رکھا تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔عمران خان کو پرائیویٹ طیارے پر سعودی عرب جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن ان کے اصول ابھی سے بدل گئے ہیں۔

عمران خان تو وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف تھے لیکن اب وہ خود ہی شاہانہ انداز کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہا ل ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک چارٹردطیارے پر سعودی عرب گئے لیکن کوئی عمران خان کو بتا دے کہ جہاں عمرے کرنے کی نیت کر لیں وہیں سے احرام باندھ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن عمران خان جب مدینہ اترے تو انہوں نے احرام نہیں باندھ رکھا تھا۔

پروگرام میں موجود اینکر عمران خان کا نہال ہاشمی کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں اترے ہیں اور مدینہ منورہ میں می ایک باقاعدہ پوائنٹ ہے۔وہاں سے لوگ احرام باندھ کر مکہ جاتے ہیں۔لیکن نہال ہاشمی نے ایک نہ سنی اور دوبارہ کہا کہ جب پاکستان سے جاتے ہیں تو احرام باندھ کر جاتے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جدہ جاتے ہیں وہ احرام باندھتے ہیں لیکن جو لوگ ڈائریکٹ مدینہ جاتے ہیں انہیں احرام باندھ کر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔عمران خان نے رمضان کی 27 ویں شب بھی سعودی عرب میں گزاری تھی۔عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آ گئے تھے۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات