گلوکار اپنی گائیکی سے معاشرے کی اصلاح بھی کر سکتا ہے‘عارف لوہار

بدھ 13 جون 2018 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ گائیکی سے لوگوں میں شعور بیدار کرنا بڑا فریضہ ہے ، عام طور پر ہم صرف گانے کو سننے کی حد تک ہی لیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک گلوکار اپنی گائیکی سے ایسے پیغام لوگوں سے پہنچا سکتا ہے جس سے معاشرے میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضائ بن سکے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو ’’آن لائن ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نامور گلو کار عارف لوہار نے کہا کہ صوفی بزرگوں کے صوفیانہ کلام دلوں پر اثر کرتے ہیں اور 65کی جنگ سے لیکر آج تک جتنے بھی ملی نغمے بنے ہیں ان کو سن کر لوگوں کے دلوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی چیز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے۔

عارف لوہار نے کہا کہ مستقبل میں ایسے گانے پیش کروں گا جس میں سننے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہو اور جس کے مثبت اثرات معاشرے پر مرتب ہو سکیں اس بات کو میں نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :