’دی انکریڈیبلز2‘ کانیا ٹریلر جاری، فلم 15 جولائی کو ریلیز ہوگی

بدھ 13 جون 2018 15:25

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) 2004میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو اینیمیٹیڈ فلم’ دی انکریڈیبلز ‘کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی سیکوئل فلم’ 'دی انکریڈیبلز2‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سٴْپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے۔

اپنی فیملی کیساتھ زندگی بسر کرتے اس کرائم فائٹر کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب اسے ایک بار پھر سے سپر ہیروں کا روپ دھار کر عوام کی کے لیے نکلنا پڑتا ہے تاہم اس بار یہ تنہا نہیں ہوتا اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی سٴْپر ہیرو بن کر جرائم کیخلاف لڑنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار سیموئیل ایل جیکسن ، ہولی ہنٹر، جان ریٹ زینبرگ، کریگ نیلسن،ہک میلنر اورسارا وویل کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔یہ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم 15جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :