نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بدھ 13 جون 2018 15:24

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ او رکھلاڑیوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عزم اور جذبے سے کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کوشکست دی اور کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔