مضرصحت جعلی رنگ لگا کربازاروں میں پھلوں فروخت عام ہوگئی

بدھ 13 جون 2018 15:24

مضرصحت جعلی رنگ لگا کربازاروں میں پھلوں فروخت عام ہوگئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) مضرصحت جعلی رنگ لگا کربازاروں میں پھلوں فروخ عام ہوگئی ، آج کل الیچاں ،آڑر اور آم عام پھل کے طور پر فروخت ہو رہے ہیں، د وکاندار کچے پھلوں کو پکے ہوئے پھل ظاہر کرنے کیلئے ان پر زہریلے رنگ کا سپرے کرتے ہیں۔تاکہ مارکیٹ اور بازاروںمیں ان کو دوگنی قیمت پر فروخت کر سکیں۔ سو روپے والی الیچی کو سرخ رنگ کا سپرے کر کے ساڑھے تین سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس طرح سبز اور کچے آڑرو کو سرخ رنگ لگا کر فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں ،تاجروں اورصنعتکاروں کا ایسا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ سمیت دیگرنے کہا کہ باعث تشویش بات یہ ہے کہ پھلوں پر جو رنگ لگایا جاتا ہے جو کینسر پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رات کے وقت کچے آموں اور دیگر پھلوں کو فروخت کر نے کیلئے مخصوص رنگ کی لائٹ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد صریحاً خریداروں کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سونف اور اس قسم کے دیگر مصالحوں کی فروخت کیلئے بھی کینسر پیدا کرنے والے رنگ استعمال کئے جا رہے ہیں اور یہ کاروبار عرصہ دراز سے جاری ہے مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ابھی تک اس اہم مسئلے کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس مضر صحت طریقہ کار کو روکنے کیلئے فوری طور پرچھاپے مارے جائیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو لوٹنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی تحفظ کیا جا سکے۔