پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مسلسل 5میچز میں 180یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

بدھ 13 جون 2018 15:24

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈنبرگ میں گرین شرٹس نے میزبان سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 204رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی سرفراز الیون ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 5میچز میں 180یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔