شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشائ کی علمبردار ہے، فواد چوہدری

بدھ 13 جون 2018 15:08

شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے،تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشائ کی علمبردار ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ سلطانء جمہور کیلئے مؤثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں،انتخابات کے انعقاد کے دیگر لوازمات سے کہیں بڑھ کر لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے والی مشینری (نوکر شاہی) کی تطہیر کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا جس میں وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی فوری تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کے مطالبات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی کے بعد چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے، تاہم محض یہ تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کیلئے کافی نہیں، انتخابات کی صحت و ساکھ کیلئے کمیشن وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ/ہوم سیکرٹریز کے فوری تبادلوں کیلئے کارروائی کرے، عمدہ ترین ساکھ، تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افسران لگائے جائیں،اسکے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان نادرا سے حساس معلومات کی Leakage کا بھی فوری نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن سابق وفاقی وزیر داخلہ کے معتمد خاص برگیڈئیر صدیق کے نادرا میں متعین "کاظم" نامی صاحبزادے کے اس میں کردار کی پڑتال کرے،کمیشن چیئرمین نادراکو منصب سے الگ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے، الیکشن کمیشن سابق حکومت اور بعض حکومتی اداروں کے سربراہان کیمابین تشویشناک گٹھ جوڑ کا بھی سراغ لگائے، انتظامی، عدالتی اور ادارہ جاتی نظام کو نون لیگ کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کئیبغیر ساکھ کے حامل انتخابات ممکن نہیں، ان آلائشوں سے وطن عزیز پر چھائے بحرانوں کے بادل چھٹنے کی بجائے مزید گہرے ہوں گے، غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی فریضہ ہے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشائ کی علمبردار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سلطانء جمہور کیلئے مؤثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں، انتخابات کے انعقاد کے دیگر لوازمات سے کہیں بڑھ کر لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے والی مشینری کی تطہیر کری۔

(ولی/ظفرملک)