سر گو دھا ،ٹریفک کے ہو لنا ک حا دثے میں 8 افرا د جا ں بحق ،30 زخمی

مسافر کوچ مسافروں کو لیکر براستہ سرگودھا منڈی بہاولدین سے ملتان جا رہی تھی حادثہ ڈمپر اور مسافربس کے ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا

بدھ 13 جون 2018 15:08

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) نواحی چک 84 شمالی کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم اٹھ مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ڈمپر اور بس کے ٹکرانے سے دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی کی مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کوچ مسافروں کو لیکر براستہ سرگودھا منڈی بہاولدین سے ملتان جا رہی تھی وہ 84 شمالی موڑ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے تیر رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ٹریفک کے اس خوفناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی حادثے کے باعث مکمل طور پر بلاک ہوگیا تھانہ صدر سرگودھا کے ایس ایچ او محمدیوسف کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداداٹھ ہے مرنے والوں میں سجاد .محمد بخش.

عامر شہزاد. اور عمران وغیرہشامل ہیں ایک جاں بحق مسافر کی تاحال شناخت نہ ہو سکی اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد میں محمد سہیل .محمد ریاض. محمد فہیم .نسرین بی بی. محمداشرف .خضر حیات. صغیر احمد. محمد آصف. عدیل احمد .قیصر عباس. محمد علی. محمد ثقلین. مشتاق احمد. عمران .حسین اللہ دتا.منظور احمد. غلام رسول. اور مقبول سمیت تیس افراد شامل ہیں زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے پولیس کے مطابق ٹریفک کا یہ خوفناک حادثہ ڈمپر اور مسافربس دونوں کے ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثائ کے حوالے کردی گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا حادثہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع سرگودھا میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات بیلگامتیز رفتار ڈمپر سے ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور توفیق پولیس اس بارے میں کاروائی کرنے سے گریزاں ہے حال ہی میں فیصل آباد روڈ پر تھانہ عطائ شہید کی حدود میں بھی دم پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھی