بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق مخصوص ایجنڈا کے تحت واویلا کیا جا رہا ہے،

فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ‘پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ،محترمہ بینظیر بھٹو کو سکیورٹی نہ دیکر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کروایا گیا‘سینیٹر مولا بخش چانڈیو

بدھ 13 جون 2018 15:00

بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق مخصوص ایجنڈا کے تحت واویلا کیا جا رہا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق مخصوص ایجنڈا کے تحت واویلا کیا جا رہا ہے، وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائد ہیں، سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

مولابخش چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو دہشتگردی کے خلاف سب سے توانا اور بلند آواز ہیں، جب بڑے بڑے رہنما خوف سے چپ تھے تب ہمارے نوجوان قائد نے دہشتگردوں کو للکارا، چیئرمن بلاول بھٹو نے دہشتگردی، انتہاپسندی کے خلاف اپنی بہادر شہید والدہ کا راستہ اپنایا ہے، بلاول بھٹو کا خاندان اور پیپلز پارٹی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کو سکیورٹی نہ دے کر انہیں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کروایا گیا، نگران حکومت خبروں پر کان دھرے بغیر چیئرمن بلاول کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ک بلاول بھٹو پی پی پی کے ہی قائد نہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں، بلاول کے علاوہ کسی اور جماعت کے لیڈر کا وفاقی اور عوامی ویژن نہیں، بلاول بھٹو اپنی والدہ کی طرح وفاق کی زنجیر اور علامت ہیں۔