Live Updates

پی ٹی آئی خواتین ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئیں

عمران خان کی عدم موجودگی میں دھرنا دے کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

بدھ 13 جون 2018 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پی ٹی آئی خواتین ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئیں‘ عمران خان کی عدم موجودگی میں دھرنا دے کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بدھ کو ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف کی خواتین ناراض ہوگئیں۔ پی ٹی آئی خواتین کی رہنما فاطمہ شاہ کی قیادت میں کچھ خواتین بنی گالہ پہنچیں اور دھرنا دیا۔

عمران خان کی عدم موجودگی میں انہوں نے دھرنا دے کراپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

سینئر قیادت کی طرف سے شہریت جاننے کے لئے جو سروے کرایا گیا تھا وہ پارلیمانی بورڈ نے مسترد کردیا۔ سروے میں جن حلقوں میں لوگوں کو پسند کیا گیا وہاں پر پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کئے خفیہ سروے کے برعکس خلاف میرٹ ٹکٹ دینے پر احتجاج کیا گیا۔ کئی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں شہرت پانے والے امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے۔ این اے 141 سے مسعود شفقت کو زیادہ پسند کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کے صمصام بخاری کو دیا گیا اسی طرح مختلف حلقوں میں شہرت پانے والے امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات