ماضی میں خامیوں کے پیش نظر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے‘

عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک

بدھ 13 جون 2018 14:57

ماضی میں خامیوں کے پیش نظر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ ماضی میں خامیوں کے پیش نظر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے‘ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ بدھ کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مذہبی امور محمد یوسف شیخ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

سیکرٹری مذہبی امور نے وزار کے دوسرے امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حج آپریشن کے لئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ماضی میں خامیوں کے پیش نظر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے بریفنگ میں بتایا کہ تین لاکھ 74ہزار 251 حج درخواستیں موصول ہوئیں درخواستین سرکاری سکیم کے تحت حج انتظامات پر عوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔ رواں سال دس ہزار سیٹیں اسی سال سے زائد عمر ے افراد کے لئے مختص ہیں۔ اسی سال سے زائد عمر کے عازمین کے ساتھ ایک مدد گار ضروری ہے گزشتہ تین برس سے کامیاب نہ ہونے والے 12235افراد کو بھی شامل کیا ہے۔