میں حسین جہاں کو اپنی دوسری شادی پر ضرور بلائوں گا،بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی

بدھ 13 جون 2018 14:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ایک بار پھر اپنے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی انہیں طلاق دینا اور اپنے بڑے بھائی کی سالی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین جہاں نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹر محمد شامی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی انہیں طلاق اس لئے دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بڑے بھائی کی سالی سے عید کے 5 روز بعد شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب محمد شامی نے اپنی اہلیہ حسین جہاں کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پہلی شادی کی وجہ سے انتہائی مشکلات میں ہیں، تم سوچتی ہو میں اتنا پاگل ہوں جو ایک اور لڑکی سے شادی کروں محمد شامی سے جب اس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو میں حسین جہاں کو اپنی دوسری شادی پر ضرور بلاں گا۔

متعلقہ عنوان :