نیوزی لینڈ کے سابق آل راونڈر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا

بدھ 13 جون 2018 14:54

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے ۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشنکامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :