پی سی بی اوریو اے ای بورڈمیں تنازع، پاکستان یو اے ای میںلیگز کیلئے کر کٹرز کوریلیز نہیں کریگا

بدھ 13 جون 2018 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) یو اے ای کرکٹ حکام سے تنازع کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو امارات میں ہونے والی کسی بھی ٹی20لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرصے سے پی سی بی نے یواے ای کو نیوٹرل وینیو کے طور پر اپنا رکھا ہے،نہ صرف کہ ہوم سیریز بلکہ پی ایس ایل کے بیشتر میچز بھی وہاں ہوتے رہے ہیں، مگر اب اماراتی حکام کا ٹی 10اور افغانی لیگ کی طرف رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انھیں ایشیا کپ کی میزبانی بھی مل چکی ہے، اس کے ساتھ یواے ای نے جنوری دسمبر میں اپنی لیگ کرانے کا پلان بنالیا، پاکستان کے میچز اور پی ایس ایل کی قدر کم کرنے والے ان اقدامات پر پی سی بی کی جانب سے تحفظات کا بار بار اظہار کیے جانے کے باوجود اماراتی کرکٹ بورڈ نے اپنے پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، کوئی موزوں متبادل نیوٹرل وینیو میسر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے فوری طور کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا، البتہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے ایک فیصلہ ضرور کیاکہ پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز یواے ای میں صرف پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔انھیں وہاں کسی دوسری ٹی20 لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔