اسٹیو رکسن کی 2سالہ مدت مکمل،

قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع اشتہارات جاری،قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے لیول تھری کورس اور 5سالہ تجربہ لازمی قرار

بدھ 13 جون 2018 14:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے اور انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈن برگ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری مرتبہ ذمہ داریاں نبھائیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیو رکسن نے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کردیے۔قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے لیول تھری کورس اور 5سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسٹیو رکسن کے حوالے سے میڈیا رپوٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کی ایک اہم ٹیم سے پرکشش معاہدہ کرلیا ہے جس کے باعث انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔