Live Updates

ناقابل یقین! عمران خان کا فیس بک پیج چلانے والے کا نام سامنے آ گیا

عمران خان کا فیس بک پیج ان کے قریبی دوست زلفی بخاری چلا رہے ہیں جب کہ وہی عمران خان کے لئے بیرون ملک لابنگ کرتے ہیں، معروف صحافی ارشد شریف نے ناقابل یقین انکشاف کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 14:17

ناقابل یقین! عمران خان کا فیس بک پیج چلانے والے کا نام سامنے آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2018ء) معروف صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا فیس بک پیج ان کے قیریبی دوست زلفی بخاری چلاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا فیس بک پیج ان کے قریبی دوست زلفی بخاری چلاتے ہیں۔

ارشد شریف کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری ہی بیرون ملک عمران خان کے لیے لابنگ کرتے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کے قائد کا فیس بک پیج بھی زلفی بخاری چلا رہے ہوتے ہیں اور زلفی بخاری عمران خان کے فیس بک پیج سے پوسٹنگ بھی کرتے ہیں۔۔یاد رہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری لندن میں رہتے ہیں جو کہ عمران خان کے انتہائی قریبی دوست ہیں ، بیرون ملک عمران خان کے کئی مالی و دیگر مخصوص معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کا نام بھی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کی وجہ سے زبان زد عام آیا تھا ، جس کے بعد کچھ دیگر مالی معاملات میں نیب نے ان کو طلب کر رکھا تھا ، نیب بار بار نوٹس دیتا رہا اور زلفی بخاری نیب میں پیش نہ ہوئے۔جس کے بعد نیب نے اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوا دیا ۔کچھ روز قبل جب عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے لگے تو ان کے ساتھ زلفی بخاری بھی تھے ، یہ افراد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے کہ زلفی بخاری کو روک لیا گیا اور آف لوڈ کیا گیا کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا۔

عمران خان نے بھی زلفی بخاری کے لیے تین گھنٹے ائیرپورٹ پر انتظار کیا اور بلآخر زلفی بخاری نام ای سی ایل سے نکلوا کر ان کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات